پاکستانی نژاد بزنس مین فہد شاہ حکومتی پروگرام میں ڈیڑھ ملین ڈالر کے فراڈ ،دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار
ڈیلس( راجہ زاہد اختر خانزادہ ) ڈیلس ٹیکساس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانبسے سمال بزنس کے چیک پروڈکشن پروگرام میں قرضے کی مد میں تین ملین ڈالر فراڈ دھوکہ دہیمنی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت ویڈنگ برائے فرح کے مالک پاکستانی نژاد امریکی فہد شاہ کوگرفتار کر لیا وفاقی حکام نے فرد جرم عائد کری الزامات ثابت ہو جانے کی صورت میں ملزم کو دسسال قید کی سزا ہو سکتی ہے ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد بزنس مین فہد شاہکو وفاقی حکام میں آج منگل کی صبح گرفتار کیا اور ٹیکساس کے مشرقی ضلع کی مجسٹریٹ ججکرسٹین اے نوواک کی عدالت میں پیش کیا ، وفاقی حکام نے فردِ جرم ہے الزام لگایا ہے کہ فہد شاہ نے فرح ان کارپوریٹ کی 2 ڈی بی اے ذیلی کمپنیوں جو کہ شادیوں اور مختلف ایونٹ تقریبات میںسجاوٹ کا کام سر انجام دیتی ہیں کہ لیے تیس لاکھ ڈالر قرضہ کی درخواست جمع کرائیں اندرخواستوں میں فہد شاہ نے 120 سے زائد ملازمین کو اُجرت دینے کا دعوی کیا تھا جبکہ حقیقتمیں اس کی ان کمپنیوں میں کوئی بھی ملازم نہیں کام نہیں کرتا تھا فردجرم میں اس پر یہ بھیالزام لگایا گیا ہے درخواست اسپر جعلی دستاویزات جمع کرانےوالے منی لانڈرنگ کے الزامات عائدکیئے گئے ہیں جسکے تحت ابتدائی طور پر اس نے حکومت کے اس فنڈ سے بینک کے ذریعہ 1.5 ملینڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی جبکہ اس نے اس رقم کو ذاتی استعمال کے لیئے استعمال کیا رقممنکنے کے بعد مبینہ طور پر ملزم نے اپنے لئے ساٹھ ہزار ڈالر کی ٹیسلا کار کی خریداری کی جبکہدیگر ذاتی سرمایہ کاری اور اپنے ذاتی مکان کی ادائیگی پر رقم خرچہ کی جس کے مطاب اس نےاپنے ایک ای ٹریڈ اکاؤنٹ میں 5 لاکھ ڈالر مقرر جمع کیئے اور مکان کی پیمٹ بھی اسہی رقم سےادا کی ، واضح رہے کہ حکومت نے امریکہ میں وبائی امراض کرونا سے متاثر ہونے والے اسمالبزنس کو امدادی فنڈ مہیا کیے تھے واضح رہے کہ فہد شاہ کی کمپنی 2018 سے ٹیکس کی عدمادائیگی کی بنیاد پر غیر فعال تھیں اور اس کو انہوں نے بند کر دیا تھا امریکی اٹارنی اسٹیفنکاکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت دھوکہ دہی کے ذریعے قرضہ حاصل کرنےوالا یہ تیسرا شخص ہے جس کے خلاف مقدمہ داخل کرکے فردِ جرم عائد کی گئی ہے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی پریس ریلیز کے مطابق فہد شاہ کو سمال بزنس فنڈ کے تحت 126 ملازمین کے لیے پیپی پی پی اے پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 1592657 مڈالر دیے گئے تھے مگر مبینہ طور پر اس نے یہ رقم اپنے پاس رکھی اور ذاتی اخراجات کی مد میں خرچہ کیں درین اثنا محکمہ انصافنے ان کاروباری اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے جنہوں نے مبینہ طور اس پروگرام کاغلط استعمال کرتے ہوئے پر جعلی کاغذات بینکوں میں جمع کرائے اور فراڈ کے ذریعے حکومت کیجانب سے اس مد میں فنڈ حاصل کیئے دوسری جانب جنگ/ جیو نے فہد شاہ سے رابطہ کر کے انسے ان کا موقف حاصل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اپنا فون نہیں اٹھایا ، فہد شاہ پروفاقی حکام نے جو فرد جرم عائد کی ہے اگر یہ عدالت میں ثابت ہو جاتی ہیں تو ان کو 30 سال تککی سزا ہوسکتی ہے، واضح رہے کہ حکومت نے امریکہ بھر میں سمال بزنس کو کورونا سے متاثرہونے پر 700 بلین ڈالر پے چیک پروڈکشن پروگرام کے تحت مختص کیے تھے اور یہ رقم وفاقیحکومت نے متاثرہ بزنس کو دینے کے لیے دوماہ پہلے مختص کی تھی جس میں اب کئی فراڈ سامنےآرہے ہیں وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے فراڈ سے متعلق اگر ان کو کسی بھی کسی قسمکی بھی معلومات ہوں تو ان سے رابطہ کرکے ان کو مزید تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں۔ واضع رہےکہ فہد شاہ کا تعلق پاکستان کے شہر حیدرآباد سندھ سے ہے اور وہ یہاں ہونے والے کئی میوزیکلکنسرٹ میں بھی سجاوٹ سمیت دیگر تقریبات اسطرح کا کام سرانجام دیتے رہے ہیں ، کمیونٹی میںاس خبر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مقدمہ کی تفصیلات
https://www.justice.gov/opa/press-release/file/1288046/download
https://www.justice.gov/opa/pr/texas-man-charged-covid-relief-fraud-false-statements-and-money-laundering