جرمنی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے کے بعددوبارہ اضافہ ہوا ہے اورشرح ایک روز میں 1.79 فیصد سے بڑھ کر 2.88 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق صحت کے ادارے رابرٹ کوش انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کے بیان میں کہا گیا کہ وائرس کو طویل عرصے تک روکنے کے لیے درکا شرح میں کمی کے بجائے اضافہ ہوگیا ہے۔
آرکے آئی کے مطابق وائرس کی دوبارہ افزائش میں 2.88 فیصد کا مطلب ہے کہ 100 مریضوں سے مزید 288 افراد میں منتقل ہوگا۔
اعداد وشمار کے لحاظ سے وائرس کو بتدریج روکنے کے لیے ایک فیصد سے کم شرح کی ضرورت ہوتی ہے۔
آر کے آئی دستاویزات کا جائرہ لیتا ہے اور چار روز میں تیزی سے اضافہ ہوا اور جمعے کو 1.06 فیصد ریکارڈ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ وائرس کا دوبارہ پھیلاؤ نرسنگ ہومز اور ہسپتال، سیاسی پناہ کے متلاشی اورمہاجرین کے لیے قائم اداروں، گوشت کے پلانٹس، مواصلاتی کمپنیاں، کسانوں، مذہبی تقاریب سے منسلک اور سماجی محفلوں سے ہوا۔
آر کے آئی کے تازہ اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کی شرح کی بنیاد پر وائرس کی دوبارہ افزائس 2.03 فیصد ہوئی ہے۔
ادارے کے مطابق جرمنی میں اب تک مجموعی طور پر کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 822 تک پہنچ چکی ہے۔
جرمنی میں کورونا سے ہلاک افراد کی مصدقہ تعداد 8 ہزار 882 ہے۔