ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 46 اموات، 2950 نئے کیسز رپورٹ


-32

ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3604 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 182552 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1435 اور سندھ میں 1103 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 821 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 102، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 20 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کُل ٹیسٹ: 1102162
صحتیاب مریض: 
71458 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج بروز پیر اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 2950 کیسز اور 46 ہلاکتیں سامنے آچکی ہیں جن میں سندھ سے 1464 کیسز  14 ہلاکتیں، پنجاب 1204 کیسز  28 ہلاکتیں، اسلام آباد 250 کیسز  3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

سندھ

سندھ سے آج کورونا کے مزید 1464 کیسز اور 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9841 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 1464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 14 اموات بھی ہوئیں۔

سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 71092 اور ہلاکتیں 1103 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے میں 1464 کیسز میں سے 976 کا تعلق کراچی سے ہے۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1204 کیسز اور 32 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 66943 اور اموت 1435 تک جا پہنچی ہے۔

PDMA Punjab Official@PdmapunjabO

66,943 individuals have been infected with in Punjab till 10pm June 21, 2020. 1,204 new cases have been detected, 9,598 tests performed while 28 more lives have been lost in last 24 hrs 1,435 lives in total have been lost while 19,100 people have recovered

View image on Twitter
27 people are talking about this

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 19100 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 250 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 10912 اور اموات 101 ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 4681 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 845 اور اموات کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 348 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

اتوار کو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 821 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 21997 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 6536 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

بلوچستان

اتوار کو بلوچستان میں کورونا کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 102 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 9475 ہوگئی ہے جب کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 3650 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اتوار کو کورونا کے باعث ایک شہری انتقال کرگیا جس کے بعد وادی میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق وادی میں متاثرہ افراد کی تعداد 1288 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 865 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں