خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ کا حجم 923 ارب روپے تک متوقع ہے، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، بجٹ 90 ارب روپے خسارے کا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کیلئے 317 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تعلیم کیلئے 30 ارب، صحت کیلئے 24 ارب رکھنے کا امکان ہے۔
سڑکوں کی تعمیر کے لئے 41 ارب 84 کروڑ سے زیادہ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ 83 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے کو وفاق سے 477 ارب سے زائد ملنے کا امکان ہے۔
بجلی خالص منافع و بقایا جات کی مد میں 58 ارب روپے سے زائد ملنے کی توقع ہے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 50 ارب روپے ملیں گے، بینکوں سے 44 ارب روپے قرضہ لینے کی بھی تجویز ہے۔