کراچی:
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے بیٹے عبداللہ کےساتھ تین سال قبل جیتی جانے والی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی یادیں تازہ کیں، فائنل میچ کے حوالے سے سرفراز احمد کے پوچھے جانے والے سوالات کے عبداللہ نے انتہائی مستعدی کے ساتھ جوابات دے کر سب کو حیران کردیا، ننھے عبداللہ کی اس وڈیو کو سوشل میڈیا پربہت سراہا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آج سے تین سال پہلے قبل18 جون 2017 کو لندن میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اپنے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 180 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی۔