وزیر اعظم عمران خان نے پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو پٹرول بحران کی رپورٹ پیش کر دی گئی ، پیش کی جانے والی رپورٹ میں پٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول بحران کی ذمہ داری پیٹرولیم ڈویزن پر عائد کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا، ڈی جی آئل ڈٓاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کیے جائیں، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔