پاکستان کی نامور اداکارہ نازش جہانگیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔
اداکارہ نازش جہانگیر نے سماجی رابطے کی وییب سائٹ انسٹاگرام میں ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے والدہ کے انتقال کے بعد 2 بار خودکشی کرنے کا ارادہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2015 میں کیا تھا اور ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔
https://www.instagram.com/p/CBf0fDVjokI/?utm_source=ig_web_copy_link
نازش جہانگیر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ والدہ کے انتقال کے بعد ناامید ہوگئی تھیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران وہ کسی سے بات کرنے سے قاصر تھیں اور سب کچھ ان کے لیے بے معنی تھا۔
نازش جہانگیر نے بتایا کہ وہ دس برس سے ڈپریشن میں مبتلا تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں سب کے لیے دعا کرتی ہوں اتنے مضبوط ہوں کہ بیماری کے بارے میں بات کریں اور اس سے لڑیں۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ کی زندگی میں ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کسی سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھتے، آپ کسی کی بات بھی سننا نہیں چاہتے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو اپنے دل کی بات کرنا ہوتی ہے اور اپنے اندر رہنے والی افسردگی کا مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے کہا کہ آپ اپنی زندگی میں مثبت چیزیں تلاش کریں اور منفی چیزوں کو نکال باہر کریں۔