فواد خان کی 18سال پرانی ویڈیو لیک


پاکستان شو بز کے سپر اسٹارفواد خان کی 18سال پرانی ویڈیو جس میں وہ ایک نجی یونیورسٹی کے کنسرٹ میں  پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں ، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یا فتہ اسٹار فواد خان نا صرف ایک ورسٹائل اداکار ہیں بلکہ اداکاری سے قبل وہ مو سیقی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں  کا لو ہا منوا چکے ہیں۔

ایک بین الاقوامی اسٹار ہو نے کے با عث دنیا انھیں اداکار کے ساتھ ساتھ ایک گلو کار کے طور بھی جانتی اور پسند کر تی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کر تی فواد خان کی یہ ویڈیو کا فی پرانی ہے ،جس میں دیکھ کر اس با ت کا بھی اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ انھوں نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی سالو ں میں کافی محنت کی اور پھر اسی بلبوتے پر رات ورات ہر کسی کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں