لیونل میسی کا پرستارسیلفی کے لیے میدان میں داخل ہوگیا


مالورکا: 

 بند دروازے اور سخت سوشل ڈسٹنس قوانین بھی لیونل میسی کے پرستار کو نہیں روک پائے، وہ سیلفی کی خاطر دوران  میچ میدان میں گھس گیا۔

مذکورہ شائق بڑے سکون سے ٹہلتا ہوا آیا اور اچانک پچ پر جا پہنچا، پہلے بارسلونا کے ڈیفینڈر جورڈی البا کے پاس پہنچا اور پھر میسی کی جانب بڑھا مگر اس سے قبل ہی سیکیورٹی گارڈز نے اسے دھر لیا،2 پولیس اہلکار سیلفی کے شوقین شائق کو پکڑ کر اسٹیڈیم سے باہر لے گئے اور موبائل سے تصویر بھی ڈیلیٹ کردی، اسپینش لیگ نے اس کیخلاف کریمنل کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں