وہاب ریاض انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر آمادہ


وہاب ریاض انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیسٹ میچز بھی کھیلنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ویڈیو پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلیے aسکواڈ میں زیادہ کرکٹرز منتخب کرنے  کی وجہ سے آپس میں پریکٹس میچز اور دونوں فارمیٹ کی متوازن ٹیمیں بنانے کا موقع ملے گا۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ وہاب ریاض سے بات چیت ہوگئی، تجربہ کار پیسر  کھلاڑیوں کے آپس میں پریکٹس میچز کیساتھ ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ میچ کیلیے بھی  دستیاب ہوں گے۔

ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ وہاب ریاض نے رضامندی ظاہر کی ہے تو ہمیں ان کی نیت پر شک کرنا یا یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ وہاں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیں گے۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت کیلیے ٹیسٹ کرکٹ سے رخصت کا اعلان کردیا تھا جس پر سابق کرکٹرز اور شائقین تنقید کا نشانہ بھی بنے۔


اپنا تبصرہ لکھیں