ڈیلس میں ٹیکاس کنگ کے مالکان خاور عباس اور حامد عباس کی جانب سے انکے والد کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقاریب، علمااکرام ,کمیونٹی اور مقتدر شخصیات کی شرکت


ڈیلس میں ٹیکاس کنگ کے مالکان خاور عباس اور حامد عباس کی جانب سے انکے والد کے ایصالثواب کیلئے دعائیہ تقاریب، کمیونٹی اور مقتدر شخصیات کی شرکت

ڈیلس( راجہ زاہد اختر خانزادہ ) ٹیکساس  کنگ ریسٹورنٹ اینڈ سپر مارکیٹ ارونگ اینڈ پلانو کےمالک خاور عباس اور حامد عباس کے والد غلام عباس بھٹی جو کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں حرکتقلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کر گئے تھے ان کو گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر شیخوپورہ  میںانکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا  ،نماز جنازہ میں ان کے دوست احباب رشتہ داروںعزیزوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ یہاں ارونگ اور گارلینڈ میں  انکے بیٹوں خاور عباس اورحامد عباس کی جانب سے ان کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میںپاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران کمیونٹی  کے مختلف شعبہ ہائے جات سےتعلق رکھنے والی مقتدر شخصیات اور قریبی دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میںپاکستان سوسائٹی کے صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے کوآرڈیینیٹر برائے امریکا عابدملک،سابق صدر پی ایس این ٹی ڈاکٹر ریاض حیدر ، پاکستان امریکن ایسوسی ایشن کے سابقصدر ڈاکٹر  جاوید اجمل، مسلم ڈیموکریٹک کاکس کے رہنما سید فیاض حسن، ڈیلس پیس سینٹرکے صدر آفتاب صدیقی، مذہبی رہنما غلام جہانگڈا، علامہ بابر رحمانی، علامہ مختیار احمد نعیمی،علامہ سراج مصباحی، علامہ غلام سبحانی، جاگو ٹائمز گروپ آف پبلیکیشنز کے ایڈیٹر انچیف اورمسلم ڈیموکریٹک کاکس کے بورڈ ممبر راجہ زاہد اختر خانزادہ، اور مختلف شعبہ جات سے تعلقرکھنے والی مختلف اہم شخصیات اور دوستوں نے شرکت کی اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہبابر رحمانی اور علامہ  مختار احمد نعیمی نے خصوصی دعا کرائی

جبکہ دعائیہ محفل سےخطابکرتے ہوئے علامہ مختار احمد نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام جن کوابو الانبیاء کہا جاتا ہے وہ کہتے ہیں کہ میں قیامت تک آنے والے مومنوں کی بخشش کے لیے دعامانگ رہا ہوں انہوں نے کہا کہ اس طرح ڈھائی ہزار سال قبل حضرت ابراہیم  علیہ السلام ہم سبکے لئے دعا مانگ کر چلے گئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد مردہ کو دعا کافائدہ نہیں ہوتا تو کبھی بھی ایک نبی اس طرح کا کام  نہیں کرتا کیونکہ کوئی بھے نبی نہ تو کوئیفضول بات کرتا ہے اور نہ ہی کوئی فضول کام سرانجام دے سکتا ہے ، علامہ مختار احمد نعیمی نےکہا کہ کئی احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ  مرنے والے افراد کو قرآن شریف کی سورتیں پڑھکر ان کو تحفہ بھیجی جاسکتی ہیں جبکہ خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے قبرستان جا کراسطرح کا دعائیہ عمل کیا اور صحابہ کو بتایا ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو لوگ اپنے پیاروں کےلیے کلام اللہ پڑھتے ہیں اس کا فائدہ مرنے والے شخص کو ضرور ملتا ہے انہوں نے سورہ ملُک کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضور نے اس سے متعلق ایک صحابی کو بتایا کہ زمیں میں اسکی قبر سےآنے والی آواز ایک ایسے صحابی کی تھی جوکہ اپنی زندگی میں روزانہ اسکی تلاوت کرتے اورمرنے کے بعد بھی وہ رزانہ ایسا ہی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر واقعی ہم مر جاتے ہیں تو قبرمیں حساب کتاب کس سے لیا جاتا ہے ؟ جسکا ذکر سب عالم دین اپنے خطبوں میں  کرتے ہیں انہوںنے کہا کہ یہ دنیا ہمارے لئے ایک سرائے خانہ ہے اور ہم ایک دنیا سے دوسری دنیا کے لیے مرکر ہیسفر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سورہ یاسین سے موت آسان اور قبر کا عذاب کم ہوتا ہے لہذا ہملوگوں کو چاہیے کہ ہم خود بھی اور اپنے بچوں کو سورہ یاسین زبانی یاد کرائیں  تاکہ ہمارے بچےمرنے کے بعد  بھی اس کے ذریعہ ہمیں اسطرح کے ل تحفہ بھیجتے رہیں

اس موقع پر علامہ بابر رحمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ غلام عباس بھٹی جو اثاثہ چھوڑ کرگئے ہیں اسمیں ان کی وہ نیک اور صالح اولاد بھی شامل ہے جو کہ دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہے اور یہ عمل ہی انکے لیئے صدقہ جاریہ ہے دریں اثناء مکہ مسجد گارلینڈ  میں بھیمرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ان کے بڑے بیٹے حامد عباس کی جانب سے ختم اور دعائیہ تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی کی شخصیات اور دوستوں نے شرکت کی


اپنا تبصرہ لکھیں