یونس خان کے ساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا، شان مسعود


لاہور: 

ٹیسٹ بلے باز شان مسعود کا کہنا ہے کہ یونس خان کے ساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے۔

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا کہ وہ یونس خان کی بطور بیٹنگ کوچ تعیناتی پر بہت پرجوش ہیں اور وہ اسے ایک نامور کھلاڑی کی خدمات کے حصول کا ایک بہترین انداز قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کے ساتھ ہمیشہ استاد اور شاگرد والا تعلق رہا ہے، وہ ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں اور اس سے بہت فائدہ ہوگا۔

شان مسعود نے کہا کہ یونس خان کیرئیر کے دوران بھی اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے، وہ اکثر خود سے زیادہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کرنے میں وقت گزارتے تھے۔ انہوں نے  کہا کہ یونس خان کو اس نئے کردار میں دیکھنے کا مطلب معلومات کا خزانہ ملنا ہے، جس سے بہت فائدہ ہوگا۔

واضح رہے شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری پالیکلے میں داغی جہاں ان کے اور یونس خان کے درمیان ایک  مضبوط شراکت نے پاکستان کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں