ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ )پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے مقامی کمیونٹی کے وہ افراد جو کہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان کی مدد کے لئے سوسائٹی کی جانب سے فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا ہے رمضان المبارک سے شروع کیئے جانے والے اس فوڈ ڈرائیو میں کمیونٹی افراد کو سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پاکستان سوسائٹی کے صدر عابد ملک نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے کمیٹی کے ان افراد کو جو کہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان کی مدد کے لیے ہم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے فوڈ گراسی پیکیج تیار کئے ہیں جس میں اشیائے خوردونوش ضروت مند کمیونٹی افراد کی دہلیز تک پہنچانے کا اہتمام کیا گیا انکا کہنا تھا کہ اگر آپ خود ضرورت مند ہیں یا کسی ضرورت مند کو جانتے ہیں تو مندرجہ ذیل نمبرز پر آپ کال کرکے ہمیں اطلاع دے سکتے ہیں فون نمبر 804-874-8990 ، 469-381-0495عابد ملک کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ 19 سے متاثرہ کمیونٹی کے افراد اگر کسی بھی ضرورت مند کو جانتے ہیں تو وہ کال کرکے ان کا پتہ درج ذیل نمبروں پر سوسائٹی کے کارکنان کو دے سکتے ہیں انشااللہ ہمارے کارکنان کمیٹی کے ان افراد کی بھرپور مدد کے لیے ان کی دہلیز پر رمضان فوڈپیکیج ۔