دی جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن اورسادو کی جانب سے ہیوسٹن، یولس اور بیڈ فورت شہر کے عملے کیلئے کرونا سے بچائو کے سامان کا عطیہ ہیوسٹن میں الائیز کی جانب سے شہریوں اور میونسپل وسرکاری عملہ کیلئے عطیات کی فراہمی وتقسیم پر خراج تحسین جاگو ٹائمز کے نائب صدر امیر مکھانی اور جاگو ٹائمز کے سی ای او راجہ زاہد نے سامان الائیز اور پولیس چیف کے حوالے لیا


ہیوسٹن (راجہ زاہد اختر خانزادہ )دی جاگو ٹائمز گروپ آف پبلی کیشن اور سادو کی جانب سے سائوتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ (سادو)کے صدر امیر مکھانی اور بورڈ کے رکن راجہ زاہد خانزادہ نے سٹی آف ہیوسٹن کے زیر انتظام کام کرنے والے عملہ کے اراکین کو کرونا سے بچا کے لیے میڈیکل پی پی ای جس میں ہاتھوں میں پہننے کے دستانے ، جراثیم پروف فل باڈی سوٹ ، لیزر تھرمامیٹر،  ہینڈ سینٹائزر، وائپس اور دیگر سامان شامل ہے وہ پاکستان سینٹر میں واقع  پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری کے رضاکاروں کے حوالے کیا مذکورہ تمام سپلائیز ہیوسٹن کے میئر سیلویسٹر ٹرنر کے حوالے کی جائیں گیں جوکہ سٹی حکومت کے زیر انتظام کام کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت  دیگر شعبوں کے اراکین کو کرونا سے بچا کیلیئے انتہائی مددگار ثابت ہونگی، جبکہ ان کی  جانب سے ڈیلس فورٹ ورتھ کے شہروں یولس سٹی اور بیڈفورٹ سٹی کے پولیس چیف کو بھی پی پی ای کے یہ عطیات دیئے گئے۔ اس موقع پر امیر مکھانی کا کہنا تھا کہ ہیوسٹن میں قائم یہ الائنس بہت ہی اچھا کام کر رہا ہے جو کہ دیگر تنظیموں کیلئے بھی ایک قابل مثل ہے انہوں نے کہا کہ میڈیکل سپلائی کی امریکہ بھر میں کمی واقع ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہمیں جو بھی ملے وہ سپلائیز عملہ کے اراکین کو ضرور میسر ہوں جوکہ اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہیں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے مخیر افراد کو بھی چاہیئے کہ وہ اس کار خیر میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ جبکہ رمضان شریف بھی آنے والا ہے اور کئی افراد روزگار سے بھی محروم  ہوچکے ہیں تو اسلیئے ہمیں انکی ہر ممکن مدد کرنا ہوگی انہوں نے رضا کاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر الائنس کے کوارڈینیٹر اور ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی کے صدر سعید شیخ کا کہنا تھا کہ آج سے تین سال پہلے جب یہاں پر ہیری کیین کے ذریعہ سیلاب اور تباہی آئی تو ڈیلس کی ٹیم  دوسرے دن امدادی ٹرک لے کر پہنچی  آج پھر آپ لوگ میڈیکل سپلائی کا سامان لیکر یہاں آئے ہیں  جوکہ انتہائی قابل تعریف اقدام ہے۔ سعید شیخ نے مزید کہا کہ آفیس آف پاکستان قونصلیٹ جرنل سمیت  الائنس فار ریلیف ڈیزاسٹر پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی اور دیگر  تمام ادارے ملکر ایک پلیٹ فارم سے کام کررہے ہیں  پاکستان سینٹر کے اس ڈسٹریبوشن سینٹر میں جہاں ہم کمیونٹی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کے سامان کی تقسیم  کررہے ہیں وہاں اس الائینس کے پرچم تلے سٹی سمیت دیگر  اداروں جسمیں ہیلتھ کا شعبہ بھی شامل ہیں کو اہم مرچنڈائز جنکی کمی پورے امریکہ بھر میں ہے  وہ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انکو کوئی کسی کمی کا سامنا نہ ہو،  انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری سامان ہے جو کہ ہم مئیر ہیوسٹن سیلویسٹر ٹرنر کے حوالے کرینگے۔ اور یہ عطیہ سٹی ہیوسٹن  کی جانب سے پی پی ای ڈونیشن ڈرائیو کے دوران دیا جائیگا جسمیں ہماری کمیونٹی کا بھی حصہ ہوگا۔ الائنس کی جانب سے فوڈ انچارج اور سابق صدر پی اے جی ایچ میاں نذیر کا کہنا تھا  کہ پاکستان سنیٹر کمیونیٹی کا سینٹر ہے اور  یہ جو وبا پھیلی ہوئی ہے اسکے بعد ہم مسلسل یہاں کمیونٹی کی مدد کیلئے تمام سامان لیکر بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے سید جاوید انور کا کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کارخیر میں بڑا حصہ ڈالاہے  پاکستان سینٹر فوڈ پینٹری اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف کئی پاکستانی سماجی وفلاحی آرگنائزیشنز پر مشتمل ہے، جسکی سرپرستی پاکسستان کے قونصل جنرل ابرار ہاشمی کررہے ہیں جسمیں پاکستان سینٹر آف گریٹر ہیوسٹن ، ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ، ہاس آف چیریٹی ، ابن سینا فانڈیشن ، اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن ، اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا، فرینڈز آف کراچی، پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے اور دیگر ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔