کشمیری،پاکستانی، کمیونٹی کی بلا تفریق مدد کی جائے گی،عابد ملک


ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)وزیر آزاد جموں وکشمیر کے کوآرڈی نیٹر برائے نارتھ امریکہ عابد ملک نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے بیرون ملک کشمیریوں کو واپس لانے کی صورت میں کرونا وائرس سے بچائو کے پیش نظر اسلام آباد میں ہی قرنطینہ مرکز میں منتقل کیا جائے گا،وہ آج ڈیلس میں جیو اور جنگ گروپ کے نمائندہ راجہ زاہد اختر خانزادہ سے خصوصی کررہے تھے، عابد ملک نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے یورپ اور برطانیہ کیلئے زبیر کیانی اور نارتھ امریکہ کیلئے انہیں رہنما فوکل پرسن مقرر کیا ہے، امریکہ اور کینیڈا میں کشمیری کمیونٹی سے رابطہ کرسکتی ہے، وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ ان کی مدد کر سکیں،خاص طور پر ہنگامی طور پر وطن واپس جانے یا ملک کو واپس بھینے کیلئے وہ پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں،عابد ملک نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے انہیں اس سلسلے میں خصوصی طور پر فون کر کے ہدایت کی ہے کہ بلا تفریق کشمیری،پاکستانی، کمیونٹی کی مدد کی جائے،اور اس مشکل وقت میں کمیونٹی کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں