اداکارہ میرا نے عالمگیر وبا کورونا کی مشکل گھڑی میں قوم کا ہمت و حوصلہ بڑھانے کے لیے خصوصی پیغام دیا ہے۔
اداکارہ میرا نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے پتا ہے آپ لوگ پریشان، بہت گھبرائے ہوئے ہیں، مجھے یہ بھی پتا ہے آپ لوگوں کے گھروں میں کیا ہو رہا ہے۔
میرا نے کہا کہ میں سب سمجھتی ہوں، آپ کے دلوں کا حال خوب جانتی ہوں، پریشان نہ ہوں اچھا وقت جلد آئے گا، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔
واضح رہے گزشتہ ماہ اداکارہ نے بھی امریکا سے وطن واپس لوٹنے کے بعد اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔