سینئراداکاراخترشیرانی انتقال کرگئے


کراچی: 

 اسٹیج، ٹی وی، فلم کے سینئر اداکار اختر شیرانی انتقال کرگئے۔

اختر شیرانی کافی عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، انھوں نے فلم، ٹی وی اور اسٹیج پر نمایاں کام کیا،اداکارعمر شریف کے ساتھ اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پہ، میں انھوں نے یادگار کردار ادا کیا، وہ شوبز انڈسٹری میں مرزاجی کے لقب سے مشہورتھے۔

اخترشیرانی کے بیٹے علی رضا کے مطابق وہ گذشتہ کئی روز سے سانس کے عارضے میں مبتلا تھے، سانس میں لینے میں شدید دشواری کی بنا پر انھیں وینٹیلیٹر پررکھا گیا۔ علی رضا کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ امام بارگاہ رضویہ سوسائٹی میں اداکی جائیگی جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں