فواد خان 2020 کے 100 پرکشش چہروں کیلئے نامزد


اداکار فواد خان کو 2020 کے لیے دنیا بھر کے 100 پرکشش چہروں کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار فواد خان کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے 2020 کے  100 پر کشش چہروں کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ انڈیپنڈنٹ کرٹیک نے تمام نامزدگیوں کی فہرست اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

انڈیپنڈنٹ کریٹک 1990 سے دنیا کے پرکشش چہروں کی فہرست مرتب کرتا آرہا ہے۔ 2017 اور 2018 کے بعد فواد خان ایک بارپھر اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔

فہرست میں فواد خان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار کینو ریوس، ڈینئیل ریڈ کلف اور زیان ملک جیسے سپر اسٹارز بھی شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں