دال گوشت ہانڈی



دال گوشت ہانڈی ایک لذیز اور شاندار گوشت سے بنی ڈش ہے جسے زیادہ تر ارہر یا چنے کی دال میں بنایا جاتا ہے۔ یہ خوش ذائقہ ڈش دوپہر یا رات کے کھانے میں چاول یا تندور کی روٹی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

 اجزاء

    • گائے کا گوشتآدھا کلو گرام
    • گھیآدھا کپ
    • پیاز کا پیسٹ1 کپ
    • ادرک لہسن کا پیسٹ1 کھانے کا چمّچ
    • پسے ہوئے ٹماٹرایک کپ
    • ٹماٹر کا پیسٹدو کھانے کے چمچ
    • ثابت گول مرچچار سے پانچ عدد
    • پسا ہوا زیرہ1 چائے کا چمچ
    • پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
    • گرم مسالہ1 چائے کا چمچ
    • کشمیری لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • ہلدی پاؤڈر½ چائے کا چمچ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • پانی½ لیٹر
    • ارہڑ کی دال بھیگی ہوئی½ آدھا کلو
    • ہری مرچیں3-4 عدد
    • تازہ ہرا دھنیا کٹا ہواسجاوٹ کے لئے
    • ہری مرچیں کٹی ہوئیسجاوٹ کے لئے
  • ترکیب

    • ایک پتیلے میں درمیانی آنچ پر گھی گرم کرلیں اور اس میں پیاز تل لیں۔
    • اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکالیں۔
    • اب اس میں گوشت ڈال کر اچھی طرح پکالیں۔
    • اب اس میں پسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
    • اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
    • اب اس میں ثابت لال مرچ، پسا ہوا دھنیا، پسا ہوا زیرہ، گرم مسالہ، کشمیری لال مرچ پاوڈر، ہلدی پاوڈر، لال مرچ پاوڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
    • اب اس میں ادھے لیٹر پانی کے ساتھ پہلے سے بھیگی ہوئی ارہر کی دال ڈال کر ملا لیں۔
    • اب اس میں ہری مرچیں ڈال کر ڈھانک دیں اور ہلکی آنچ پر 15 منٹ کے لیے پکالیں جب تک گوشت اچھی طرح گل نہ جائے اور دال اچھی طرح پک نہ جائے۔
    • پھر ہرے دھنیے اور کٹی ہوئی ہری مرچوں سے اس پر گارنش کریں۔
    • خوش رنگ اور خوش ذائقہ دال گوشت تیار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں