صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ان عادات سے پیچھا چھڑائیں


صحت مند زندگی گزارنے کے لیے ہماری طرز زندگی کا کردار سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے اور ہمیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ہماری بہت سی بیماریوں کی وجہ یہی عادات ہوتی ہے۔

اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو  ضروری ہے کہ آپ اپنی عادات میں تبدیلی لائیں اور ہر کام کے لیے ایک وقت مقرر کریں کیونکہ بے وقت کھانے اور بے وقت سونے جیسی متعدد خراب عادات ہمیں بے شمار بیماریوں کی طرف لے جاتی ہیں۔

1۔ دیر تک سونا

فوٹو: فائل

ایک صحت مند انسان کو رات میں 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند لینا چاہیے اگر آپ رات میں کم سوئیں گے تو اس سے آپ بے شمار بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

ہم میں سے بہت سے لوگ رات جاگ کر گزارتے ہیں اور دن بھر سوتے ہیں ایسا کرنا آپ کی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اگر آپ ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی اس عادت سے پیچھا چھڑانا ہوگا۔

2۔ ناشتہ نہ کرنا

فوٹو: فائل

دیر سے سو کر اٹھنے سے اکثر ہم ناشتہ نہیں کرتے، ناشتہ ہمارے دن کا سب سے ضروری حصہ ہوتا ہے اسے چھوڑنا صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

ضروری ہے کہ صحت مند زندگی گزارنے کے لیے آپ کو غذائیت سے بھرپور ناشتہ کرنا چاہیے۔

3۔ ورزش یا چہل قدمی نہ کرنا

فوٹو: فائل

چہل قدمی یا ورزش کرنا صحت کے لیے بے حد ضروری ہے، اگر آپ روزانہ چہل قدمی یا ورزش نہیں کریں گے تو اس سے آپ کو جلد بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اگر آپ جلد بیمار نہیں ہونا چاہتے تو روزانہ ورزش اور چہل قدمی کرے کو یقینی بنائیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں