اکثر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ ان کی بینائی بڑھتی عمر کی وجہ سے کمزور ہورہی ہے لیکن ہماری عادات بھی بینائی کمزور ہونی کی وجوہات میں سے ایک ہے اور ان عادات میں ضرورت سے زیادہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا استعمال شامل ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بینائی انسان کی طرزِ زندگی اور خوراک کی وجہ سے بھی کمزور ہوسکتی ہے؟
آج ہم آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جو کہ ہم میں سے اکثر لوگ روز استعمال کر رہے ہوں گے اور اس سے ہماری صحت کے ساتھ ساتھ بینائی بھی متاثر ہوتی ہے۔
مصنوعی مٹھاس والے مشروبات
ایسے مشروبات جس میں مصنوعی مٹھاس شامل کی جاتی ہے ان میں ہائی فرکٹوس کورن سیرپ اور دیگر مصنوعی مٹھاس موجود ہوتی ہے۔
ایسے مشروبات ہائی بلڈ پریشر کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کی بینائی بھی متاثر ہو جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق خون میں ضرورت سے زیادہ شکر ہمارے جسم میں موجود چھوٹی نسوں کو نقصان پہنچاتی ہے جس کی وجہ سے خون آنکھوں کے ریٹینا میں نہیں پہنچ پاتا جس کی وجہ سے بینائی کمزور ہوتی ہے۔
تلی ہوئی اشیاء
خوراک میں تلی ہوئی اشیاء کا زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے کرنے کی وجہ سے شریانیں بند ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور بینائی متاثر ہو سکتی ہے۔
پروسیسڈ گوشت
پروسیسڈ گوشت صحت کے لیے بے حد نقصان دہ سمجھا جاتا ہے اس میں نمک اور سیچوریٹڈ فیٹ کی مقدار بے حد زیادہ ہوتی ہےجس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ہو جاتا ہے اور اس سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔