پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نادیہ جمیل میں رواں سال اپریل میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج شروع ہوا۔
اداکارہ نادیہ جمیل ان دنوں کینسر کے علاج کے لیے کیموتھراپی کے مرحلے سے گزر رہی ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنا سر بھی منڈوایا۔
کینسر کی جنگ کے خلاف اس سفر کے حوالے سے اداکارہ نادیہ جمیل تمام تر چیزیں اپنے مداحوں سے بھی شیئر کر رہی ہیں۔
اس ضمن میں نادیہ جمیل نے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل اور جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی قریبی دوست جس سے ان کی25 سال سے دوستی ہے، انہوں نے نادیہ کی طرح اپنا سر بھی منڈوالیا ہے۔
نادیہ نے اپنی پوسٹ میں دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اظہار یکجہتی کے لیے میرے ساتھ اپنا بھی سر منڈوالیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل کی جلد صحت یابی کے لیے ان کے مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی انہیں خوب دعائیں دی گئیں۔