ریڈمی کے ‘سستے ترین’ 5 جی فونز متعارف


شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی نے 10 ایکس سیریز کے 3 فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

ان میں 10 ایکس 5 جی، 10 ایکس پرو 5 جی اور 10 ایکس 4 جی شامل ہیں اور دونوں فائیو جی فونز کو سستی ترین 5 جی ڈیوائسز قرار دیا گیا ہے۔

10 ایکس 5 جی اور 10 ایکس 5 جی پرو میں 6.57 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

دونوں فونز میں میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 820 پراسیسر دیا گیا ہے، 10 ایکس 5 جی میں 6 سے 8 جی بی ریم جبکہ 10 ایکس پرو 5 جی میں 8 جی بی ریم ہے اور دونوں میں 64 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

10 ایکس 5 جی میں بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا موجود ہے یعنی ٹرپل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

اس کے مقابلے میں 10 ایکس پرو 5 جی میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل سے لیس ہے، جبکہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس 3 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرا بھی دیا گیا ہے۔

10 ایکس فائیو جی میں فرنٹ پر 16 میگا پکسل جبکہ 10 ایکس پرو فائیو جی میں 20 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

10 ایکس 5 جی کا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1599 یوآن (35 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا اور مارکیٹ میں دستیاب سب سے سستا فائیو جی فون ہے۔

اس کے علاوہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1799 یوآن (40 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2099 یوآن (47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2399 یوآن (53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

10 ایکس پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 2229 یوآن (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2599 یوآن (58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

10 ایکس یکم جون جبکہ 10 ایکس پرو 6 جون سے صارفین کو دستیاب ہوگا جبکہ ریڈمی 10 ایکس 4 جی درحقیقت ریڈمی نوٹ 9 کا نیا نام ہے جو پہلے ہی 999 یوآن (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہورہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں