تبریز شمسی کو کراچی میں جہاز حادثے پر اپنا خوفناک سفر یاد آگیا


جوہانسبرگ: جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی کو کراچی میں جہاز حادثے پر اپنا ایک خوفناک فضائی سفر یاد آگیا۔

انھوں نے کہاکہ بھارت سے ہوم ون ڈے سیریز کے دوران کیپ ٹاؤن سے جوہانسبرگ جاتے ہوئے ہمارا جہازکسی فنی خرابی کی وجہ سے اچانک نیچے گرنا شروع ہوگیا تاہم پائلٹ نے بروقت مسئلے پر قابو پاکر جہاز کو کنٹرول کرلیا تھا، اگرچہ میں ہم بخیریت اپنی منزل پر پہنچ گئے مگر جب بھی مجھے وہ فضائی سفر یاد آتا ہے میرے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں