بالی وڈ اداکار اور معروف بھارتی شخصیات کی جانب سےکراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔
بھارت کے حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طیارہ حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔
بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طیارہ حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرنےکے ساتھ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں بھی کیں۔
بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔
بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بھی پی آئی اے طیارے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔
معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور لواحقین کے لیے دعا کی۔
خیال رہے کہ کراچی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 97 افراد کے جاں بحق ہوگئے۔