کراچی: پاکستانی فنکاروں نے ڈاکٹرز اور فرنٹ لائنرزکے لیے بہترین انداز میں ٹریبیوٹ پیش کیا ہے۔
پاکستان کے شوبزانڈسٹری کے فنکاروں نے اپنی اپنی آوازمیں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹر، پیرا میڈکس اور تمام فرنٹ لائنرز کے لیے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مختلف مایہ نازفنکاروں نے مشہور و معروف ملی نغمہ ’یہ وطن تمہارا ہے‘ اپنے اندازمیں پڑھ کر خراج عقیدت پیش کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔
مداحوں کی جانب سے ملی نغمہ کے ذریعے خراج عقیدت کو خوب سراہا جارہا ہے۔ کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹربیوٹ کا بہترین انداز ہے جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ ملی نغمے کو سن کران کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔