جنوبی ایشیا میں گلی محلوں اور خوانچوں پر بکنے والی روایتی مزے دار چٹ پٹی ڈش جو بنانے میں بھی آسان ہے اور کھانے میں بھی۔ اشتہا انگیز کھانوں میں ون پاپڑی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اسے رمضان المبارک کے دوران افطاری کےساتھ بھی جھٹ پٹ تیار کیا جاسکتا ہے۔
اجزاء
-
- چھنا ہوا میدہدو کپ
- کلونجیایک کھانے کا چمچ
- گھیدو کھانے کے چمچ
- پانیحسب ضرورت
-
- ابلے ہوئے آلودو سے تین عدد
- کٹی ہوئی لال مرچآدھا کھانے کا چمچ
- چاٹ مسالاایک کھانے کا چمچ
- املی کی چٹنیایک کھانے کا چمچ
- لیموں کا رسایک کھانے کا چمچ
- نمکحسب ذائقہ
-
- دہیایک کپ
- پانیدو کھانے کے چمچ
-
- ابلے ہوئے چنےحسب ضرورت
- ٹماٹر چھوٹے ٹکڑوں میں کٹے ہوئےحسب ضرورت
- چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی پیازحسب ضرورت
- دال سیوحسب ضرورت
- کٹا ہوا دھنیاحسب ضرورت
-
ترکیب
- ایک بڑے پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کر ملالیں، پھر اس میں کلونجی اور گھی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔
- اب اس میں پانی ڈال کر گوندھ لیں اور بعد میں استعمال کرنے کے لیے پلاسٹک شیٹ سے ڈھک کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
- اب اس میں آلو بھرنے کے لیے آلوئوں کو اچھی طرح کچل لیں۔
- اب اس میں کٹی ہوئی سرخ مرچ، چاٹ مسالا، املی کی چٹنی، لیموں کا رس اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
- اب میٹھی دہی بنانے کے لیے ایک پیالے میں دہی ڈالیں اس میں چینی شامل کریں اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور بعد میں استعمال کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
- پاپڑی بنانے کے لیے گندھے ہوئے میدے سے روٹی بنائیں
- اب ایک گول کپ کے زریعے کاٹ کر روٹی کے اندر سے چھوٹی چھوٹی ٹکیاں نکال لیں۔
- ایک کڑاھی میں تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور تمام کٹی ہوئی ٹکیاں اس میں ڈال کر زردی مائل سنہری ہونے تک تل لیں۔
- اب تلی ہوئی پاپڑی کو آلوئوں کے آمیزے سے بھریں، پھر اس پر ابلے ہوئے چنے ڈالیں، کٹے ہوئے ٹماٹر اور پیاز بھی ڈال دیں، پھر اس پر املی کی چٹنی اور میٹھی دہی ڈالیں، دال سیو اور کٹے ہوئے دھنیے سے سجا کر پیش کریں۔
- کٹھی میٹھی اور مزے دار ون پاپڑی تیار ہے۔