گزشتہ ماہ سے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ‘دیریلیش ارطغرل ‘ جسے اردو میں ترجمہ کرکے ‘ارطغرل غازی’ کے نام سے چلایا جا رہا ہے، اس پر نہ صرف عام شائقین بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
‘ارطغرل غازی’ کے نشر ہوتے ہی پاکستان میں اس کی مقبولیت ترکی سے ہی بڑھ گئی تھی اور صرف 20 دن میں ہی اس ڈرامے کو یوٹیوب پر 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا۔
جہاں ‘ارطغرل غازی’ سے عام پاکستانی شائقین خوش دکھائی دے رہے ہیں، وہیں کچھ شوبز شخصیات جن میں اداکار شان، ریما اور یاسر حسین سرفہرست ہیں، انہوں نے اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے پر اعتراض بھی کیا تھا۔
‘ارطغرل غازی’ پر اختلاف کرنے والے پاکستانی اداکاروں کے مطابق وہ اس ڈرامے کے مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس ڈرامے کو سرکاری ٹی وی پر نشر نہیں کیا جانا چاہیے۔
تاہم دوسری جانب کئی شوبز شخصیات ڈرامے کی تعریفیں بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایسی شوبز شخصیات میں اداکارہ وینا ملک اور مہوش حیات بھی شامل ہیں، جنہوں نے ڈرامے کو اسلامی روایات کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے اس کی مقبولیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے ‘ارطغرل غازی’ کی پاکستان میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ترک ڈرامے کے خلاف اتنی منفی باتیں کیوں کی جا رہی ہیں؟ لیکن آخر ایک دن ہم سب یہ تسلیم کریں گے کہ ‘ارطغرل غازی’ غازی نہ صرف تعلیم پھیلانے بلکہ اسلامی تہذیب سکھانے والا ڈراما بھی ہے۔
ساتھ ہی اداکارہ نے ڈرامے کے مرکزی کردار کی تعریف کرتے ہوئے ایک نیا ٹرینڈ بھی شروع کیا اور انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ کرش اپڈیٹ کا لفظ استعمال کیا۔
مہوش حیات نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خیال میں ‘ارطغرل غازی’کے اداکار انجین التان دوزیتان انتہائی پرکشش دکھائی دیتے ہیں۔
مہوش حیات کے مطابق انجین التان دوزیتان ڈرامے میں ہولی وڈ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کی طرح پرکشش دکھائی دیتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کرش اپ ڈیٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
دراصل مہوش حیات نے ڈرامے کے مرکزی اداکار کی پاکستان میں مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہولی وڈ کے شہرہ آفاق فلم ٹائی ٹینک کے ہیرو لیو نارڈو ڈی کیپریو سے تشبیح دی۔
کیوں کہ ٹائی ٹینک کے بعد لیو نارڈو ڈی کیپریو بے حد مقبول ہوئے تھے اور اب ان کی طرح ‘ارطغرل غازی’ کے مرکزی ہیرو انجین التان دوزیتان بھی بے حد مقبول ہو رہے ہیں۔
ارطغرل غازی ڈرامے نے”میرا جسم میری مرضی” کے نعرے کو دفن کردیا، وینا ملک
مہوش حیات کی طرح اداکارہ وینا ملک نے بھی ارطغرل غازی کی مقبولیت کی تعریف کی۔
وینا ملک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ارطغرل غازی ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس ڈرامے کی مقبولیت نے “میرا جسم میری مرضی” نعرے کو دفن کردیا ہے اور پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا۔
خیال رہے کہ ڈرامے میں ‘ارطغرل غازی’ کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جو حقیقی زندگی میں شادی شدہ اور 2 بچوں کے باپ ہیں۔
ڈرامے میں ان کی بیوی ‘حلیمہ سلطان’ کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے جو حقیقی زندگی میں ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔
اگرچہ پاکستان میں پورے ڈرامے کی کاسٹ کو پسند کیا جا رہا ہے، تاہم ڈرامے کے دونوں مرکزی اداکاروں یعنی ‘ارطغرل غازی’ اور ‘حلیمہ سلطان’ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔
ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور مح