یہ ترکیب چاولوں اور چکن کے قیمے کے منفرد امتزاج سے تیار کی جاتی ہے ، جو دیکھنے میں زبردست اور چکھنے میں بھی انتہائی لذیذ ذائقہ دیتی ہے۔ اس کے ذائقہ سے مزید لطف کشید کرنے کے لیے قیمے کو مختلف مسالوں اور ساسز کے ساتھ میرینیٹ کیا جاتا ہے۔ پھر ان کو ہاتھوں کی مدد سے گول بال کی شیپ میں بنایا جاتا ہے اور ڈریسنگ کے لیے اوپر سے چاولوں کی ٹاپنگ کی جاتی ہے۔ پھر اس کو اسٹیم کرنے سے قیمے پر لگے چاول صحیح طرح سے چپک جاتے ہیں اور گرتے نہیں۔۔ اور یہ مسالے دار میٹ بالز مزید کرسپی نظر آتی ہیں۔ کھانا پکانے کا یہ انوکھا طریقہ ڈش کے مجموعی ذائقہ میں اضافہ کرتا ہے اور اسے ایک غذائیت بخش ٹچ فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں کوئی اضافی تیل یا چربی شامل نہیں ہوتی۔ اگر آپ اپنے مہمانوں کو متاثر کرنا چاہتے ہیں تو یہ چاول اور چکن کے موموز بہترین ہیں۔
اجزاء
-
- مرغی کا قیمہ1 کلو
- گاجر1 کپ
- بند گوبھی1 کپ
- ہری پیاز1 کپ
- سویا ساس1 کھانے کا چمچ
- اویسٹر ساس1کھانے کا چمچ
- کالی مرچحسب ذائقہ
- نمکحسب ذائقہ
- انڈآدھا پھینٹا ہوا
- تل کا تیل½ چائے کا چمچ
- چاول بھیگے ہوئےحسب ضرورت
-
ترکیب
- ایک پیالے میں مرغی، گاجر ، گوبھی ، ہری مرچ ، سویا ساس ، اویسٹر ساس ، کالی مرچ ، نمک ، انڈا ، اور چلی ساس ڈالیں اور تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
- اب کسی ہموار پلیٹ میں بھیگے ہوئے چاول لیں، مٹھی بھر مرغی کے قیمے کا بنایا ہوا آمیزہ لیں، اور اس کی گول بال بنالیں اب ان بالز پر چاولوں کی تہہ چڑھادیں۔
- اب چاولوں کی کوٹنگ کی گئی ان بالز کو اسٹیمر میں رکھیں، اور 25 منٹ تک اسٹیم کرلیں۔
- مزیدار چکن رائس موموز سے لطف اندوز ہوں، اور نیچے دیئے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں۔