خواہش ہے فلم میں میرا کردار عامر خان اور ٹام کروز نبھائیں، شاہد آفریدی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنے تو وہ چاہیں گے کہ ہالی وڈ میں ان کا کردار ٹام کروز اور بالی وڈ میں عامر خان کریں۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ان کی زندگی پر اردو میں فلم بنائی جائے تو ان کی خواہش ہوگی کہ شاہد آفریدی کا کردار بالی وڈ اسٹار عامر خان نبھائیں۔

آفریدی نے کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنے تو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں گے۔

دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کی نام سے اور ساتھی کھلاڑیوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ان دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے ہیں۔

شاہد آفریدی کو دنیا میں اس وقت پہچان ملی جب انہوں ںے اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت صرف 37 گیندوں پر سنچری کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا جو اب ٹوٹ چکا ہے۔

اس کے علاوہ ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ اب بھی شاہد آفریدی کے نام ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں