اسلام آباد: یورپی یونین نے کورونا کی روک تھام کیلیے پاکستان کو 150 ملین یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے یورپین یونین کی سفیر Androulla Kaminara نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیر بھی موجود تھے۔ وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کورونا صورتحال کو زیر بحث لاتے ہوئے یورپین یونین کی سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس امدادی رقم سے کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی اور یہ بھی کہا کہ خوشی ہو گی اگر اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے سکیں،جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوششوں میں تعاون کی غرض سے پاکستان کو 5 لاکھ ڈالر امداد کی پانچواں قسط فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے دفتر برائے پراجیکٹ سروسز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔