ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوگئے


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زر مبادلہ  کے ذخائر کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 8 مئی کوختم ہونے والے ہفتے میں 1کروڑ ڈالرکم ہوکر 18.74 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے  اپنے ذخائر 5.87 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.27 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کےذخائر 4.81 کروڑ ڈالر اضافے سے6.47 ارب ڈالر رہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں