عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آگئیں اور ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ مختلف ملکوں کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے اقدامات ہیں اور ان خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والی گراوٹ نے سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کردیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی دوسری لہر آنے کے خدشات کا سبب چین اور جنوبی کوریا سے آنے والی خبریں ہیں جن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔