جبران ناصر کی ‘ارتغرل غازی’ پر تنقید، اداکار ہارون شاہد کا کرارا جواب


ترکی سمیت دنیا بھر میں مقبول ہونے والے ڈرامے ‘ارتغرل غازی’ کو حال ہی میں اردو زبان میں ڈب کرکے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پی ٹی وی ہوم پر نشر کیا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل کو پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل ہورہی ہے جب کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹارز کی جانب سے بھی شہرہ آفاق ڈرامے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

حمزہ علی عباسی، بلال اشرف اور اداکار ہارون کی جانب سے ڈرامے ارتغرل غازی کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ فلم اسٹار شان نے ترکش ڈرامہ پاکستان میں نشر کرنے پر تنقید بھی کی۔

اداکار شان شاہد کے بعد سیاست دان و سماجی کارکن جبران ناصر نے ارتغرل غازی پاکستان میں نشر کرنے کے حوالے سے تنقید کی تھی۔

M. Jibran Nasir

@MJibranNasir

We’ve many beautiful cultures in Pak but many still face a identity crisis which is also seen in our diaspora. Being ourselves often causes “Goras” to confuse us as Indians due to our similarities so we mimicked Arabs tracing our roots to Bin Qasim. Now we’re trying being Turks

2,465 people are talking about this

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں ہمارے پاس لاتعداد ثقافتیں ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ بہت سے لوگوں کو ابھی تک اپنی شناخت کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے پاکستانیوں اور بھارتیوں کی مماثلت کے حوالے سے لکھا کہ اکثر تو گورے (انگریز) مماثلتوں کی وجہ سے پاکستانیوں کو بھارتی سمجھ بیٹھتے ہیں، پہلے ہم نے خود کو عربی بنایا اور اب ہم خود کو ترک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Haroon Shahid@HaroonsMusic

Lein jee phir to 80% Pathan aur Kashmiri log jo hain foran say pehlay June ki dhoop mein sun bathing karlain verna Jibi Bhai ko lagay ga hum Italian lagnay ki koshish kar rahay Hain 😲🤣🙏🏼

Mujhay sirf itna pata hai kay I’m 💯 PAKISTANI 🇵🇰💚 zaroor dekhon ga! https://twitter.com/MJibranNasir/status/1259551359512297474 

M. Jibran Nasir

@MJibranNasir

We’ve many beautiful cultures in Pak but many still face a identity crisis which is also seen in our diaspora. Being ourselves often causes “Goras” to confuse us as Indians due to our similarities so we mimicked Arabs tracing our roots to Bin Qasim. Now we’re trying being Turks

71 people are talking about this

جبران ناصر کی تنقید پر اداکار ہارون شاہد نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ‘لیں جی پھر تو 80 فیصد پٹھان اور کشمیریوں کو فوراً سےجون کی دھوپ کی روشنی لے لینی چاہیے ورنہ جبران بھائی کو لگے گا کہ ہم اطالوی باشندے لگنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔

بعدازاں انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور چاہے کچھ بھی ہو جائے میں ارتغرل غازی دیکھوں گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں