گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔
گورنر سندھ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں صحت کیلئے دعا کرنے والوں کا مشکور ہوں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔
خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں تھے۔ 8 مئی کو بھی گورنر سندھ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔