کورونا لاک ڈاؤن: افطار میں چکن پکوڑے بنائیں


ویسے تو پیاز اور آلو کے پکوڑے سب سے زیادہ پسند کیے جاتے ہیں تاہم کبھی کبھار دل چاہتا ہے کہ کچھ نیا بھی آزمایا جائے۔

اب کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں لوگ باہر سے افطار کے لیے کھانے کی اشیاء لانے سے گریز کررہے ہیں، ایسے میں خواتین سب کچھ گھر میں بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ویسے تو بازار کے چکن پکوڑے خاصے پسند کیے جاتے ہیں اور پکوڑوں میں چکن کا سن کر لوگ سمجھتے جیسے انہیں گھر میں بنانا خاصا مشکل ہوگا، تاہم ایسا کچھ نہیں ہے۔

یہاں چکن پکوڑے بنانے کی نہایت آسان ترکیب بتائی جارہی ہے، اسے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے باورچی خانے میں آزمائیں اور گھر والوں کا دل جیت لیں۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

اجزاء:

دو کپ بیسن

چکن

دو سبز مرچ

ایک چائے کا چمچ سرخ مرچ پاﺅڈر

ایک چائے کا چمچ اجوائن

ایک چائے کا چمچ سوکھا دھنیہ

ایک چائے کا چمچ زیرہ

بیکنگ پاﺅڈر

نوٹ: پکوڑے کی تیاری کے لیے اپنی پسند کی کسی بھی سبزی کو ترجیح بھی دی جاسکتی ہے۔

طریقہ کار:

بون لیس چکن کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر رکھ لیں۔ دوسری جانب تمام اجزاء کو کچھ مقدار میں پانی ڈال کر آپس میں مکس کرلیں، اس میں چکن چامل کرلیں، پھر اسے اس وقت تک ڈیپ فرائی کریں جب تک وہ کرکرے اور خستہ نہ ہوجائیں۔

اب چاٹ مصالحے، دہی، چٹنی، یا کیچپ کے ساتھ اس کا مزہ لیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں