بچوں کو زبان سیکھنے میں مدد دینے والی گوگل ایپ متعارف


گوگل نے اینڈرائیڈ کے لیے اپنی ایک نئی ایپ ریڈ اے لونگ ایپ کی ابتدای رسائی کو شیئر کیا ہے جو کہ 5 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو پڑھنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

یہ ایپ پاکستان میں بولو کے نام سے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے جو اردو اور انگلش زبان بولنے میں انہیں مدد فراہم کرے گی۔

اس ایپ میں تصویری فیڈبیک جیسے تصویری کہانیاں اونچی آواز میں سنائی9 جاتی ہیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جملوں کو دہرائیں۔

اس ایپ میں پڑھنے والی دوست کا نام دیا رکھا گیا ہے جس کے لیے گوگل کی ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور اسپیچ ریکونیشن ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے جو تعین کرتا ہے کہ بچے کو پڑھنے میں کس حد تک مشکلات کا سامنا ہے۔

دیا کی جانب سے پورے سیشن میں مثبت فیڈبیک دیا جاتا ہے اورر بچہ دیا پر کسی بھی وقت مدد کے لیے کلک کرسکتا ہے تاکہ کس لفظ کے تلفظ یا جملے کو سن سکے۔

اس ایپ میں دنیا بھر کی کہانیاں موجود ہیں جبکہ گیمز بھی ہیں جن کے ذریعے بچے اسٹارز اور بیجز حاصل کرسکتے ہیں اور والدین ہر بچے کی الگ پروفائل بناسکتے ہیں تاکہ ان کی پیشرفت کا جائزہ تصویر پر کلک کرکے کیا جاسکے۔

اس ایپ میں خریداری یا اشتہارات نہین اور سائن ان کی بھی ضرورت نہیں، بس ایپ اور اسٹوریز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جو آف لائن بھی کام کریں گی۔

اس ایپ کو سب سے پہلے گزشتہ سال بھارت میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب پاکستان میں بھی والدین اسے استعمال کرسکتے ہیں، جس میں انگلش، اردو، ہسپانوی اور ہندی سمیت 9 زبانوں کی سپورٹ دی گئی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں