چین کی کمپنی میزو کے فونز اکثر سام سنگ اور دیگر کمپنیوں کی ٹکر کے ہوتے ہیں مگر قیمت کے لحاظ سے کافی سستے ہوتے ہیں۔
اب اس کمپنی نے اپنے نئے فلیگ شل فون میزو 17 اور 19 پرو متعارف کرادیئے ہیں جو دیکھنے میں تو لگ بھگ ایک جیسے ہیں مگر پرو ورژن میں کیمرا سسٹ، وائرس لیس چارجنگ اور زیادہ تیز ریم دی گئئی ہے۔
یہ اس کمپنی کے اولین فونز ہیں جن میں 5 جی سپورٹ دی گئی ہے۔
دونوں فونز میں 6.6 انچ سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریت کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ پہلی بار پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا بھی دیا گیا ہے۔
دونوں فونز میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے جبکہ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ بھی موجود ہے، اس کے علاوہ ڈوئل اسپیکر سیٹ اپ اور کمپنی کا اپنا نیا ایم اینجن 3.0 ہیپٹک انجن بھی دیا گیا ہے۔
دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے تاہم میزو 17 میں 8 جی بی ریم جبکہ 17 پرو میں 12 جی بی ریم دی گئی ہے، اس کے علاوہ 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دونوں میں دستیاب ہوگی۔
دونوں میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ وائرڈ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے تاہم پرو فون میں 27 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔
اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فلائی مع 8.1 سے کیا ہے۔
دونوں فونز کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے اور دونوں میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے، مگر میزو 17 پرو میں 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو سنسر بھی موجود ہے جو 8 ایکس لوس لیس زوم میں مدد دیتا ہے جبکہ 32 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا 129 ڈگری تصویر لے سکتا ہے، چوتھا ٹی او ایف کیمرا ہے۔
اس کے مقابلے میں میزو 17 میں دوسرا کیمرا 12 میگا پکسل وائیڈ سنسر، تیسرا 8 میگا پکسل الٹا وائیڈ جبکہ چوتھا 5 میگا پکسل میکرو کیمرا ہے۔
دونوں فونز میں فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔
یہ فونز اس وقت چین میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں اور میزو 17 کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 3699 چینی یوآن (83 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 3999 یوآن (90 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
میزو 17 پرو کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 4299 یوآن (97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 4699 یوآن (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔