خنجراب تا گوادر تیز تکمیل کی منصوبہ بندی کرلی، عاصم باجوہ


اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی اضافی ذمے داری ملی، وزارت اطلاعات اور میڈیا میں بہتری لانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں، تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور کوششیں کروں گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں سے گفتگومیں کہاسی پیک حقیقت اور قومی منصوبہ ہے،اس میں کوئی رکاوٹ نہیں، خنجراب تا گوادر روٹس کی تیز رفتار تکمیل کیلئے منصوبہ بندی کر لی، آئندہ چند ماہ میں رہ جانے والی سڑکوں کی تعمیرہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا مرحلہ نہایت اہم اور جلد شروع ہو گا، جس میں زرعی، صنعتی، تجارتی، سائنس و ٹیکنالوجی شعبوں پر توجہ مرکوز ہوگی، چاروں صوبوں میں اقتصادی زونز فعال کرنا ترجیح ہے، گوادر کی ترقی کے منصوبے بھی دوسرے مرحلے میں شامل ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں