کراچی: سماجی ادارے کے سربراہ فیصل ایدھی کا تیسرا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی رپورٹ کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے ممتاز سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے صحت بخشی، اور کورونا میں مبتلا تمام افراد کے لیے دعاگو ہوں۔
فیصل ایدھی نے ٹویٹر پر اپنی تیسری کورونا روپوٹ بھی پوسٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔