آئی پی ایل نہ ہونے پرکوہلی کو17 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا


 ممبئی: آئی پی ایل کے رواں سال انعقاد نہ ہونے کی صورت میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 17 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

آئی پی ایل کے رواں سال انعقاد نہ ہونے کی صورت میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 17 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ صرف وہی نہیں بلکہ 13 ویں ایڈیشن کیلیے معاہدے کرنیوالے تمام کھلاڑیوں کو خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا، اس سے بھارتی بورڈ کو بھی کروڑوں روپے کا ریونیو کی مد میں نقصان ہوگا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی اسپورٹس انڈسٹری بحران کی زد میں ہے، یورپ کی 5 ٹاپ لیگز کو 13 ملین ڈالر سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں