حیدرآباد: جج اور وکیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالتی امور بند


حیدرآباد: جج اور وکیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عدالتی امور بند کردیے گئے۔

جیونیوز کے مطابق حیدرآباد میں تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی کورونا کی رپورٹ مثبت آگئی جب کہ ایک سول جج او ایک وکیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ پہلے ہی مثبت آچکا ہے۔

 کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونےکے بعد حیدرآباد ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے تمام عدالتی امور20 مئی تک بند کردیے۔


اپنا تبصرہ لکھیں