قرنطینہ میں پاکستانی شوبز ستاروں نے ماضی کی سنہری یادیں شیئر کر دیں


چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہیں۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگ اب بوریت کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ اس سے قبل کوئی بھی اتنے لمبے عرصے تک اپنے گھروں میں نہیں رہا۔

گھروں میں موجود لوگ اپنے اس وقت میں بوریت کو دور کرنے کے لیے نت نئے کام کر رہے ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جار ی ہے۔

اب حال ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات کی جانب سے ماضی کی سنہری یادوں کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اداکار اور اداکاراؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ماضی کی وہ پرانی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جو اس سے قبل ان کے مداحوں نے کہیں نہیں دیکھی ہوں گی۔

تو چلیں اپنی اپنی من پسند شوبز شخصیات کی پرانی تصاویر دیکھتے ہیں۔

اعجاز اسلم

2005 میں ڈرامہ سیریل ‘دوست’ کے دوران اداکارہ شوئیتا تیواری کے ساتھ تصویر۔۔۔۔فوٹو: بشکریہ اعجاز اسلم انسٹاگرام 
2008 میں دبئ میں ایک میوزیکل شو کے دوران اعجاز اسلم کی اداکار ہمایوں سعید اور نعمان اعجاز کے ساتھ تصویر۔۔۔فوٹو: بشکریہ اعجاز اسلم انسٹاگرام

فیصل قریشی

Faysal Quraishi

@faysalquraishi

Guess ???

View image on Twitter
348 people are talking about this

فیصل قریشی نے بھی اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی فلم میں ایک چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے اداکاری کر رہے ہیں اور اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے اس بچے کو پہچاننے کا کہا۔

علی کاظمی

اداکار علی کاظمی نے 1984 کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اس وقت میں ہونے والے ایک حادثے کے بارے میں بھی بتایا۔

 یہ تصویر اس حادثے کے بعد لی گئی تھی جب علی کاظمی کا پاؤں سائیکل میں آگیا تھا اور وہ اسپتال سے واپس آئے تھے۔

نازلی نصر

پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول ڈرامے دھواں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نازلی نصر نے اپنے ماضی کے جیولری فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی۔

سنیتا مارشل

پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول ماڈل سنیتا مارشل نے اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں