یوسف نے بابراعظم کے ہاتھوں اپنا ریکارڈ ٹوٹنے کی خواہش ظاہرکردی


کراچی: سابق پاکستانی بیٹسمین محمد یوسف کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز کا اپنا ریکارڈ بابر اعظم کے ہاتھوں ٹوٹتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

محمد یوسف نے 2006 کے دوران 11 ٹیسٹ میں 1788 رنز اسکور کیے تھے،ان کا یہ ورلڈ ریکارڈ اب تک قائم ہے، ٹویٹر پر جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس بیٹسمین کے ہاتھوں یہ ریکارڈ ٹوٹتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو یوسف نے جواب دیا کہ میری خواہش ہے کہ بابر اعظم ایسا کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں