ممبئی: بھارتی فاسٹ بولر محمد شمی نے انکشاف کیاکہ پروفیشنل اور ذاتی پریشانیوں کی وجہ سے انھوں نے 3 مرتبہ خودکشی کا سوچا۔
2018 میں اہلیہ حسین جہاں نے ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے جبکہ اس دوران وہ ایک روڈ حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹیم سے بھی باہر رہے۔
انسٹاگرام پر ساتھی کرکٹر روہت شرما سے بات چیت میں شمی نے کہا کہ ری ہیبلی ٹیشن میرے لیے دباؤ سے بھرپور تھی، ایک ہی جیسی ایکسرسائز باربار کرنا پڑرہی تھیں، اس کے بعد فیملی مسائل شروع ہوگئے، میڈیا میں اس حوالے سے کافی باتیں ہورہی تھیں، اس دوران میں نے ایک، دو نہیں بلکہ 3 بار خودکشی کا سوچا،مگر فیملی کی بھرپور سپورٹ سے زندگی کی جانب واپس لوٹ آیا۔