رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے، میرا


پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ رشی کپورمیرے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتے تھے۔

پاکستانی اداکارہ میرا جواپنی گلابی انگریزی اورمنفرد بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اب انکا ایک وڈیومیں کہنا ہے کہ 2005 میں فلم ’نظر‘ کی شوٹنگ کے دوران ممبئی میں ان کی ملاقات رشی کپورکے ساتھ ہوئی تھی، وہ بہترین اداکار نہیں بلکہ بہترین انسان بھی تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک باردبئی میں ملاقات کے دوران رشی کپورکے ساتھ مختلف بات چیت ہوئی تھی اوراسی دوران انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا تھا اورمیں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی۔ انہوں نے ملاقات میں میری تعریف بھی کی تھی اورمجھے ہمت بھی باندھی تھی اورانہوں نے مجھ سے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہیئے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی موت کی خبرسن کربہت زیادہ تکلیف ہوئی کیونکہ رشی کپورصدی کے ایک بڑے اداکارتھے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے بات کرنے کے اندازسمیت وہ بہت ہمدرد تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں