اسلام آباد: ملک بھر میں ایل پی جی 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔
اوگرا نے مئی 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گھریلو سلنڈ 256روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں ایل پی جی 90 روپے فی کلوکی جگہ 112روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1067روپے کی جگہ1323روپے اور کمرشل سلنڈر4107روپے کی جگہ 5090روپے میں فروخت ہو گا۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے سربراہ عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سعودی اریمکو کنٹریٹ ایل پی جی کی قیمت 237 ڈالر فی ٹن سے بڑھ کر 340 ڈالر فی ٹن پر آگئی