امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فوج میں جنسی جرائم کی وارداتوں میں قدرے اضافہ دیکھنے میں آیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں فوج میں جنسی جرائم کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جنسی جرائم کی وارداتوں میں سب سے زیادہ اضافہ امریکی فضائیہ میں ہوا ہے جو کہ 9 فیصد ہے۔
دوسری جانب امریکی بحریہ میں 5 فیصد جب کہ بری فوج میں 2 فیصد جنسی جرائم کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنسی جرائم کی 73 فیصد وارداتوں کے واقعات میں سینئر ساتھی یا افسران ملوث ہیں۔