اداکارعمران عباس مولانا طارق جمیل کے دفاع کے لیے میدان میں آگئے


معروف اداکار عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔

عمران عباس کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔ آپ کو ان لوگوں سے معافی مانگنے یا انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کے پیغام کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔ اللہ آپ کا ساتھ دے۔ عمران عباس نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ اپنی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے لیے کی گئی احساس ٹیلی تھون میں معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل کے میڈیا کے حوالے سے بیان پر سخت ردّعمل سامنے آیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف میڈیا اینکر ز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کی تھی اور دل آزاری کی صورت میں معافی بھی مانگی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں