پاکستانی فلمی صنعت کے اولین اداکاروں میں شامل نعیم ہاشمی کی آج 44 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
اداکار نعیم ہاشمی نے نوزائیدہ فلمی صنعت کو سنوارنے کے لیے سخت محنت کی اور اداکاری کا آغاز قیام پاکستان سے قبل کیا۔
نعیم ہاشمی نے قیام پاکستان کے بعد لاہور میں اسٹیج ڈراموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے جب کہ ان کی سب سے پہلی فلم دیوانے دو تھی۔
ادکار نعیم ہاشمی کو انقلاب کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا اعزاز حاصل ہے جس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار ابراہیم خان نے بھی کام کیا تھا۔
نعیم ہاشمی نے 50 کی دہائی میں ولن جب کہ 60 اور 70 کی دہائی میں کیریکٹر ایکٹر کے طور پر کام کیا اور مکالمے کی جاندار ڈیلوری ان کی پہچان تھی۔
اداکار نعیم ہاشمی پاکستان کی فلمی دنیا کا ایک بڑا نام تھا، انڈسٹری کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔